ہفتہ، 6 مئی، 2023

انجنویل اُردو اسکول میں قبل از مدرسہ تیاری ابھیان کا پہلا ورک شاپ اور فوڈ فیسٹول

 انجنویل اُردو اسکول میں قبل از مدرسہ تیاری ابھیان کا پہلا ورک شاپ اور فوڈ فیسٹول


انجنویل (اشفاق کوپے) گہاگر تعلقہ کے انجنویل گاؤں کے ضلع پریشد اُردو اسکول انجنویل میں قبل از مدرسہ تیاری ابھیان کا پہلا ورک شاپ صبح ساڑھے آٹھ بجےلیا گیا۔ نئے تعلیمی سال 2023-24 میں جماعت اول میں داخل ہونے والے بچوں کے لیے لیا گیا۔ پروگرام کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کہ گذشتہ دو سال سے کووڈ کی وجہ سے بچوں کا اساتذہ، آنگن واڑی سیویکا کا قریبی تعلق نہ ہونے کی وجہ سے، ایک قسم کا ڈر دور کرنا۔ پروگرام کا مقصد بچوں پر اسکولی ماحول کے متعلق رہنے والا ذہنی دباؤ کم کرنا، بچوں کے مستقبل کو تابناک بنانا۔حروف تہجی اور ہندسوں کا تعارف کرانا۔ جسمانی ، ذہنی، سماجی اور جذباتی، زباندانی، اعداد و شماری سے پہلے کی ترقی، جماعت بندی کرنا۔ رسی کود، گیند پھینکنا، رنگ بھرنا، تصویر خوانی کرنا، چیزیں گننا، اشکال پہچاننا اس طرح پروگرام لیا گیا۔ اس پروگرام میں اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر ندیم کاکرےموجود تھے اُن کا استقبال اسکول کے صدر مدرس اشفاق کوپے نےکیا ۔ اس پروگرام میں نئے داخل ہونے والے طلبہ کو وسائل تعلیم کے ذریعہ سوالات پوچھے گئے۔ اس پروگرام میں والدین،گریجویٹ معلم سمیر بامنے، معاون معلمہ یاسمین جوویکر، عبدالغفور ہاشمی،آنگن واڑی منجوشری کاکی ، معاونین الشفت فقی، صبا مقادم، اقصی سولکراور سمینہ خطیب شریک تھے۔اس پروگرام میں احمد والپکر صاحب، مختار لامباتےاورچوگلے صاحب موجود تھے۔

فوڈ فیسٹول کا پروگرام صبح ٹھیک ساڑھے نو بجے صدر مدرس اشفاق کوپے کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام کی غرض و غایت اسکول کے گریجویٹ معلم سمیر بامنےنے پیش کی۔مختلف قسم کے پکوان طلبہ نے بنا کر لائے اور فروخت کیے۔ جس سے طلبہ خرید و فروخت سے واقف ہو جاتے ہیں۔ روز مرہ کی زندگی میں اُسے کام میں لا سکتے ہیں۔اس پروگرام میں اسکول انتظامیہ کمیٹی کے اراکین زیتون کربیلکر، رضوانہ صحیح بولے،شکشک پالک کے نائب صدر فائضہ سید،نرمل گروپ گرام پنچایت ممبر فوزیہ پٹھان اور تمام پالک موجود تھے اُن کا استقبال کیا گیا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot