ہفتہ، 6 مئی، 2023

ضلع پریشد مکمل تحتانوی سیمی انگلش اُردو اسکول انجنویل میں 64واں یوم مہاراشٹر اور مزدور دن کا باوقار انعقاد

 ضلع پریشد مکمل تحتانوی سیمی انگلش اُردو اسکول انجنویل میں 64واں یوم مہاراشٹر اور مزدور دن کا باوقار انعقاد


انجنویل (اشفاق کوپے) رتناگری ضلع کے گہاگر تعلقہ میں واقع ضلع پریشد مکمل تحتانوی سیمی انگلش اُردو اسکول انجنویل میں 64واں یوم مہاراشٹر اور مزدور دن کا باوقار انعقاد کیا گیا۔ پرچم کشائی صبح پاونےآٹھ بجےاسکول انتظامیہ کمیٹی کےصدر ندیم کاکرےکے دست مبارک سے کی گئی۔جھنڈے کو سلامی دیکر جے جے مہاراشٹر گیت اور جھنڈا گیت گایا گیا۔ اسکول ہذا کے صدر مدرس اشفاق کوپے نے آئے ہوئے تمام اسکول انتظامیہ ، ماتا پالک، شکشک پالک ، طعام کمیٹیوں ،مہمانوں ،گاؤں کی معزز ہستیوں کا استقبال کیا گیا۔تقریب کی غرض و غایت اسکول کے صدر مدرس اشفاق کوپے نےپیش کی۔ گریجویٹ معلم سمیر بامنے معاون معلم عبدالغفور ہاشمی، الشفت فقی، صبا مقادم، سمینہ خطیب،اقصی سولکراوراسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر ندیم کاکرے نے یوم مہاراشٹرسے متعلق اپنے ذرین خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں اسکول انتظامیہ کے صدر، نائب صدرو اراکین موجود تھے۔ آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرکے تقریب کا اختتام ہوا۔ نیز اول تا ہفتم جماعت کے طلبہ کو کتابوں کی تقسیم کی گئی۔ 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot